28 ستمبر 2014 - 13:11
حزب اللہ نے لبنان کو تکفیریت کے خطرے سے محفوظ رکھا ہے

لبنان کے پارلیمانی وزیر نے کہا ہے کہ حزب اللہ نے لبنان کو دہشتگردی اور تکفیریت کے خطرے سے محفوظ کردیا ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  النشرہ ویب سائیٹ کے مطابق لبنان کے پارلیمانی وزیر محمد قنیش نے کہا ہے کہ حزب اللہ کی کاروائیوں اور واضح موقف نے مختلف دہشتگردوں من جملہ النصرہ  جیسے گروہوں کی سرگرمیوں پر قابو پا کر لبنان کی سرحدوں کو دہشتگردی کے خطرات سے محفوظ کردیا ہے۔ لبنان کے پارلیمانی وزیر نے یہ بات زور دیکر کہی ہے کہ تکفیری گروہ کی سرگرمیاں سیاسی اور سیکوریٹی دونوں حوالوں سے اسلام اور عالم اسلام کے  خلاف ہیں اور اسکا فائدہ اسرائیل کو پہنچ رہا ہے۔
لبنان کے پارلیمانی وزیر محمد قنیش کا کہنا ہے داعش کے خلاف عالمی اتحاد اخلاقی اور انسانی مسئلہ نہیں بلکہ امریکہ سمیت دوسرے ممالک اسلئے دہشتگردوں کے خلاف ہوگئے ہیں کیونکہ وہ ان کے کنٹرول سے خارج ہورہے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲